Jun ۱۳, ۲۰۲۱ ۱۷:۱۸ Asia/Tehran
  • افغان صدر کے سابق مشیر کو چوبیس سال قید کی سزا

افغانستان کے صدر کے سابق مشیر کو منشیات کی اسمگلنگ کے جرم میں چوبیس سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

افغانستان کی آوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغان صدر اشرف غنی کے ایک سابق مشیر مختار رشیدی کو گذشتہ برس منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

مختار رشیدی اور ان کے ساتھی عرب اور مغربی ممالک میں منشیات اسمگل کرتے تھے۔

امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے افغانستان میں دہشتگردی کے خلاف جنگ اور قیام امن کے بہانے سال دوہزار ایک سے اس ملک پر قبضہ کر رکھا ہے۔ افغانستان پر امریکی قبضے کے باعث اس ملک کا اقتصادی ڈھانچہ تباہ ہو چکا ہے جبکہ بدامنی، دہشتگردی اور منشیات کی اسمگلنگ میں اضافہ آسمان کو چھو رہا ہے۔

ٹیگس