عراق، پھر ہوا کئی صوبوں میں امریکی فوجی قافلے پر حملہ
Jun ۱۳, ۲۰۲۱ ۲۳:۲۶ Asia/Tehran
عراق کے چار صوبوں میں غاصب امریکیوں کے خلاف حملوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صوبوں حلّہ، ناصریہ، سماوہ اور دیوانیہ میں امریکی فوج کے متعدد لاجسٹک کانوائے حملوں کا نشانہ بنے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق ان حملوں میں ہونے والے ممکنہ جانی یا مالی نقصان کی تفصیل معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
عراق میں امریکی مفادات اور فوجی ٹھکانوں حتی کہ نام نہاد سفارتی مراکز پر حملوں میں حالیہ کچھ عرصے کے دوران خاصی شدت آگئی ہے۔
واضح رہے کہ عراق میں موجود امریکہ کے باوردی دہشت گردوں کے خلاف اس طرح کے حملوں کو عراق میں امریکیوں کے تئيں پائی جانے والی نفرت کی علامت سمجھا جاتا ہے۔