Jun ۱۶, ۲۰۲۱ ۰۷:۳۰ Asia/Tehran
  • افغانستان، پولیو ورکرز بھی محفوظ نہیں

 افغانستان کے شہر جلال آباد میں مختلف مقامات پر مسلح افراد کے حملے میں متعدد پولیو ورکرز جاں بحق اور زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق جنگ سے متاثرہ ملک افغانستان کے صوبے ننگرہار میں پولیو مہم کا آغاز گزشتہ روز ہوا تھا تاہم دوسرے روز جلال آباد میں تین مقامات پر مسلح افراد نے پولیو ورکز کی ٹیموں پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

ننگرہار میں پولیو مہم کے انچارج ڈاکٹر جان محمد نے میڈیا کو بتایا کہ جلال آباد میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے مجموعی طور پر 5 پولیو ورکزجاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

رواں برس مارچ میں جلال آباد میں ہی مسلح افراد نے 3 خاتون پولیو ورکز کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا جس کے بعد پولیو مہم معطل کردی گئی تھی۔

افغانستان سے غیر ملکی افواج کا انخلا شروع ہوجانے کے بعد اسطرح کے واقعات کے ذریعے یہ تاثر دیئے جانے کی کوشش کی جاری رہی ہے کہ افغان فورسز اپنے ملک میں امن و امان قائم کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتیں۔

 

 

ٹیگس