Jun ۱۷, ۲۰۲۱ ۰۹:۰۹ Asia/Tehran
  • غرب اردن میں صیہونیوں کی بربریت، سولہ سالہ نوجوان شہید

صیہونی مسلح گماشتوں نے غرب اردن میں 16 سالہ فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر شہید کردیا۔

ایک ایسے وقت جب بعض خائن اور غدار عرب حکام صہیونی حکومت کے نو منتخب وزیر اعظم کے نام ان کی کامیابی پر مبارکباد کے پیغامات ارسال کر رہے ہيں، مقبوضہ علاقوں میں فلسطینیوں کے خلاف صیہونی مسلح گماشتوں کے وحشیانہ حملے جاری ہیں۔

فارس نیوز ایحنسی کی رپورٹ کے مطابق غرب اردن کے طبی ذرا‏ئع نے ایک اور فلسطینی جوان کی شہادت کی خبر دی ہے۔ رفیدیا ہاسپٹل کے ذرائع کا کہنا ہے کہ "احمد بنی شمسہ" نامی ایک 16 سالہ نوجوان صیہونیوں کی فائرنگ سے شہید ہو گیا ہے۔

اس نوجوان کو گزشتہ روز سخت زخمی حالت میں ہسپتال لایا گیا تھا۔

بتایا جاتا ہے نابلس میں واقع بیتا کالونی میں ہونے والے جھڑپوں کے دوران صیہونی فوجیوں نے احمد بنی شمسہ کے سرپر گولی ما رکر اُسے شدید زخمی کردیا تھا، جو کل رات گئے زخموں کی تاب نہ لاکر شہید ہو گیا۔

ٹیگس