Jun ۱۷, ۲۰۲۱ ۱۲:۱۶ Asia/Tehran

فلسطین؛ غزہ میں رہائش پذیر نوجوانوں نے صیہونی دشمن کی بدمعاشیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے نت نئے طریقے اپناتے ہوئے اسکی ناک میں دم کر دیا ہے۔

فلسطینی جیالوں نے اب قبلۂ اول اور اپنی سرزمین پر قابض صیہونی دشمن سے مقابلے کے لئے غلیل اور پتھروں کے ساتھ ساتھ آتشیں غباروں اور پتنگوں کا سہارا لینا بھی شروع کر دیا ہے۔

اس اقدام سے اب تک فلسطین کی زمین پر بنی غصبی کالونیوں اور غزہ کے قریب واقع مقبوضہ زرعی آراضی پو موجود صیہونیوں کے کھیت کھلیان کو خاصا نقصان پہونچ چکا ہے اور اب یہ سلسلہ صیہونی دشمن کے لئے ایک بڑے خطرے کی شکل میں ابھر کر سامنے آ گیا ہے۔

ٹیگس