قدس پر آئندہ جنگ علاقائی جنگ ہوگی، جہاد اسلامی کا انتباہ
جہاد اسلامی فلسطین کے ایک سینیئر رہنما نے خبردار کیا ہے کہ بیت المقدس پر ہونے والی آئندہ جنگ علاقائی جنگ ہوگی۔
المیادین ٹی وی کے مطابق جہاد اسلامی فلسطین کے سینیئر رہنما خالد البطش نے کہا ہے کہ خطے کے پانچ اہم قائدین نے بیت المقدس کے دفاع کے لیے اعلان آمادگی کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پانچوں قائدوں کا کہنا ہے کہ وہ صیہونی حکومت کے خلاف جنگ میں شامل ہونے اور قدس شریف کی خاطر جنگ کی علاقائی کمان سنبھالنے کے لئے تیار ہیں۔
اس سے پہلے حماس کے ترجمان حازم القاسم نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ غرب اردن کے فلسطینی جوانوں کی تحریک انتفاضہ، آزادی فلسطین کی ضمانت ہے۔
جنگ سیف القدس میں استقامتی محاذ کی فتح اور جنگ بندی کے باوجود، غاصب صیہونی حکومت بیت المقدس، غرب اردن اور غزہ کے فلسطینیوں کے خلاف تشدد اور جارحیت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔
صیہونی حکومت کے اقدامات اور محاصرہ کے جواب میں فلسطینیوں نے غیر قانونی صیہونی بستیوں پر آتشیں غبارے چھوڑے کا سلسلہ شروع کردیا ہے جس کے نتیجے میں غاصبوں کو نقصانات کا سامنا ہے۔