Jun ۲۱, ۲۰۲۱ ۲۲:۴۴ Asia/Tehran
  • غزہ کی دیواریں فلسطینی بچوں کے خون سے سرخ مگر متحدہ عرب امارات میں اسرائيلی وزير خارجہ کے لئے ریڈ کارپیٹ بچھایا جا رہا ہے

متحدہ عرب امارات میں صہیونی حکومت کے وزیرخارجہ کے دورے تیاریاں شروع ہوگئی ہیں۔

طفل کش صیہونی حکومت کے وزیرخارجہ متحدہ عرب امارات  کے دورے کے لئے دن گن رہے ہیں، جبکہ متحدہ عرب امارات کے حکام سے دن کاٹے نہيں جارہے۔

طفل کش صہونی حکومت کے وزیرخارجہ کا دورہ ایک ایسے وقت انجام پارہا ہے کہ جب غزہ کے درو دیوار پر فلسطین کے معصوم اور بے گناہ بچوں کا  خون خشک نہیں ہوا ہے۔

صیہونی وزیرخارجہ کے لئے متحدہ عرب امارات کی سرزمین پر لال کارپیٹ بچھانے کی تیاریاں ایک ایسے وقت کی جا رہی ہیں کہ جب قدس شریف اور مسجد الاقصی کی دیواروں پر پیغمبراسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان اقدس میں توہین آمیز‍ نعرے لکھے جارہے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق خود ساختہ اسرائیلی ریاست کے نئے وزیر خارجہ یائیر لپید متحدہ عرب امارات کے دو روزہ سرکاری دورے کے موقع پر  وہ سفارت خانے کا افتتاح بھی کریں گے۔

حال ہی میں بنے  صہیونی وزیر خارجہ یائیر لپید 29 جون کو دو روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچیں گئے۔

یہ کسی بھی اسرائیلی وزیر خارجہ کا امارات کا پہلا دورہ ہونے کے باعث تاریخی دورہ ہوگا۔

صہیونی وزیر خارجہ یائیر لپید دو روزہ دورے کے دوران ابوظہبی میں پہلے سفارت خانے اور دبئی میں قونصل خانے کا بھی افتتاح کریں گے اور اپنے اماراتی ہم منصب سے خصوصی ملاقات کریں گے جس میں امن معاہدے پر عمل درآمد کی رفتار پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

صہیونی وزير خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں دعوی کیا گیا ہے متحدہ عرب امارات کے ساتھ اتحاد کے ثمرات سے دونوں ممالک کے شہری ہی نہیں بلکہ پورا مشرق وسطیٰ فائدہ اٹھائے گا۔

واضح رہے کہ امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی میں متحدہ عرب امارات، بحرین، سوڈان، مراکش اور کوسوو نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات بحال کرلیے ہیں تاہم ان میں سے سب سے پہلے اسرائیلی سفارت خانہ امارات میں کھلنے جا رہا ہے۔

 

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں 

ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں 

ہمیں ٹویٹر پر فالو کريں 

 

 

ٹیگس