Jun ۲۲, ۲۰۲۱ ۰۷:۳۱ Asia/Tehran
  • یمن کے صوبے مآرب پر سعودی اتحاد کے حملے

جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبے مآرب اور صرواح میں ایک بار پھر رہائشی علاقوں کو اپنی وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔

یمن کے المسیرہ ٹی وی  کی رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے صوبے مآرب میں صرواح ، رغوان اور مدغل نامی علاقوں کو 5 بار اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا۔ اس کے علاوہ صوبہ صعدہ کے کتاف اور صوبہ حجہ کے شہر حرض کو بھی کئی بار حملے کا نشانہ بنایا گیا۔

ابھی تک ممکنہ نقصانات کے بارے میں کوئی رپورٹ نہیں ملی ہے۔

یاد رہے کہ صوبے مآرب کا شہر انتہائی اسٹریٹجک اہمیت کا حامل شہر ہے جس کی آزادی کیلئے یمن کی قومی حکومت نے کچھ ماہ سے فوجی آپریشن شروع کر رکھا ہے۔

مآرب،  یمن میں سعودی نواز تکفیری دہشت گردوں کا آخری ٹھکانہ تصور کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 6 برس سے یمن پر سعودی عرب کی جاری وحشیانہ جارحیت میں اب تک ہزاروں یمنی شہری شہید و زخمی ہو چکے ہیں جبکہ لاکھوں عام شہری بے گھر ہوئے ہیں اور یمن کی 80 فیصد بنیادی تنصیبات تباہ ہو چکی ہیں۔ 

اس جارحیت کے باوجود سعودی اتحاد اب تک یمن میں اپنا کوئی بھی مقصد حاصل نہیں کر سکا ہے۔

ٹیگس