Jun ۲۳, ۲۰۲۱ ۰۸:۲۴ Asia/Tehran
  • یمنی بچے بھی سڑکوں پر نکل آئے

یمن کے بچوں نے کل منگل کے روز سعودی اتحاد کی جارحیت پر اقوام متحدہ کی ڈرامائی خاموشی کی مذمت کرتے ہوئے دارالحکومت صنعا میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔

آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق یمن کے بچوں نے ہونے والے اس مظاہرے میں جن کے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور سعودی اتحاد کی جارحیت میں شہید اور زخمی ہونے والے یمنی بچوں  کی تصاویر تھیں کہا کہ اقوام متحدہ نے سعودی ریال کی وجہ سے یمنی بچوں کے حقوق کی واضح خلاف ورزیوں پر اپنی آنکھیں بند کی ہوئی ہیں۔

یمن کے بچوں نے اسی طرح اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینٹونیو گوتریش کی جانب سے سعودی اتحاد کو بچوں کے حقوق کی خلاف ورزی کرنے والے بلیک لسٹ سے نکالے جانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی اتحاد کی جانب سے یمن کے بچوں پر ڈھائے جانے والے تمام مظالم میں اقوام متحدہ برابر کا شریک ہے۔

یمن کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ یمن پر سعودی اتحاد کی جارحیت، محاصرے، بھوک مری اور ادویات کی عدم فراہمی کی وجہ سے ہر سال کم سے کم ایک لاکھ یمنی بچے اپنی جان سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔

ٹیگس