Jun ۲۳, ۲۰۲۱ ۲۱:۳۷ Asia/Tehran
  • افغانستان کے صوبہ قندھار میں دھماکہ، متعدد ہلاک و زخمی

افغانستان کے صوبہ قندھار میں ہونے والے دھماکے میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں

کابل سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبہ قندھار کی پولیس نے بدھ کو کہا ہے کہ یہ دھماکا اس وقت ہوا جب ایک مسافر بس ضلع میوند میں سڑک کے کنارے نصب بارودی سرنگ کے قریب سے گذر رہی تھی۔

اس دھماکے کے نتیجے میں بیس افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں بچے اور خواتین بھی ہیں۔ دوسری جانب افغانستان کی وزارت دفاع نے صوبہ ہلمند اور چند دیگر شہروں میں انسٹھ طالبان کو ہلاک کئے جانے کی خبردی ہے۔ افغان آوا نیوز کی رپورٹ کے مطابق فوج نے صوبہ ہلمند کے نہرسراج ، گرمسیر ، ناوہ ، نادعلی اضلاع اور اس صوبے کے صدر مقام شہر لشکر گاہ میں طالبان کے اڈوں کو نشانہ بنایا ۔

 

ٹیگس