Jun ۲۴, ۲۰۲۱ ۲۳:۰۴ Asia/Tehran
  • عراق، بغداد میں دہشت گردی کی بڑی سازش ناکام

عراق کی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے بغداد میں ایک بڑی سازش کو ناکام بنانے کی اطلاع دی ہے۔

عراق رضاکار فورس الحشد الشعبی نے جمعرات کو دار الحکومت بغداد میں ایک بڑی سازش کی ناکامی کی خبر دی ہے۔

موازین نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے بیان میں آیا ہے کہ رضاکار فورس کی خفیہ یونٹ نے آج دار الحکومت بغداد میں دہشت گردی کے ایک منصوبے کو ناکام بنا دیا۔

اس بیان میں آیا ہے کہ رضاکار فورس کی خفیہ یونٹ نے  داعش کے باقی بچے ایک سرغنہ پر نظر رکھی جو بغداد، صوبہ نینوا اور ترکی کے درمیان آمد و رفت کر رہا تھا۔

بیان میں آیا ہے کہ خفیہ شعبے نے بر وقت کاروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کے ایک بڑے نیٹ ورک کو تباہ کر دیا۔

اس بیان میں آیا ہے کہ مذکورہ دہشت گرد  جعلی شناخت سے بغداد میں آمد و رفت کر رہا تھا۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں 

ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں 

ہمیں ٹویٹر پر فالو کريں 

ٹیگس