Jun ۲۶, ۲۰۲۱ ۲۳:۳۸ Asia/Tehran
  • مزاحمتی محاذ کی سائٹوں پر پابندی، جرم ہے: شیخ عیسی قاسم

تحریک اسلامی کے رہنما اور انقلاب بحرین کے قائد آیت اللہ عیسی قاسم نے کہا ہے کہ امریکا نے ان اسلامی چینلز کی ویب سائٹوں کو بند کرکے جرائم کا ارتکاب کیا ہے جو مزاحمت کے جذبے کو پھیلا رہی تھیں۔

العہد خبر رساں ایجنسی کے مطابق شیخ عیسی قاسم نے ایک بیان جاری کرکے امریکا کی جانب سے اسلامی  وب سائٹوں کو بند کرنے پر شدید رد عمل ظاہر کیا۔

اس بیان میں آیا ہے کہ سب کو جان لینا چاہئے کہ امریکا اور اس کے ایجنٹ جس خراب ثقافت کو اسلامی ممالک پر مسلط کرنا چاہتے ہیں، وہ حقیقت میں بیوقوفی بھرا کام ہے جو بہت زیادہ نقصان دہ ہے۔  

تحریک اسلامی کے رہنما اور انقلاب بحرین کے قائد آیت اللہ عیسی قاسم کی جانب سے جاری بیان میں آیا ہے کہ کرپٹ نظریات اور بد عنوان حکومتوں سے مقابلے کے لئے جذبات عطا کرنے والی  وب سائٹوں کو بند کرکے در حقیقت جرائم کا ارتکاب کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا کی وزارت انصاف نے بدھ کے روز کتائب حزب اللہ، المعلومہ، قاف میڈیا، العالم، المسیرہ، الؤلؤ، پریس ٹی وی، الیوم اور الکوثر جیسی ویب سائٹوں کو بلاک کر دیا ہے۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں 

ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں 

ہمیں ٹویٹر پر فالو کريں 

ٹیگس