سعودی عرب کے حساس فوجی مقامات پر ڈرون اور میزائیلی حملے
یمن کی مسلح افواج نے سعودی اتحاد کی جارحیت کے جواب میں سعودی عرب کے حساس فوجی مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔
انصاراللہ کے انفارمیشن مرکز کی رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ ان حملوں میں نجران میں نیشنل گارڈ کے ٹھکانوں، خمیس مشیط میں ملک خالد ایربیس اور ابھا میں بین الاقوامی ایر پورٹ کے فوجی حصے پر 5 بیلسٹک میزائل داغے گئے اور 5 ڈرون طیاروں نے حملے کئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ چھے برس سے یمن پر سعودی عرب کی جاری وحشیانہ جارحیت میں اب تک ہزاروں یمنی شہری شہید و زخمی ہو چکے ہیں جبکہ لاکھوں عام شہری بے گھر ہوئے ہیں اور یمن کی اسی فیصد بنیادی تنصیبات تباہ ہو چکی ہیں۔
اس جارحیت کے باوجود سعودی اتحاد اب تک یمن میں اپنا کوئی بھی مقصد حاصل نہیں کر سکا ہے۔
یمن کے نہتے شہریوں کو اپنی وحشیانہ بمباری کا نشانہ بنانے والے سعودی اتحاد کی جانب سے یمنی جیالوں کے مقابلے میں انتہائی بے بسی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ مآرب کی جنگ میں شرمناک شکست اور یمنیوں کے ڈرون حملوں نے سعودی شاہی خاندان کی رات کی نیندیں حرام کر کے رکھ دی ہیں۔