Jun ۲۹, ۲۰۲۱ ۰۸:۵۸ Asia/Tehran
  • سعودی اتحاد کی وحشیانہ جارحیت

سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے گزشتہ شب یمن کے کئی علاقوں میں ایک بار پھر رہائشی علاقوں کو اپنی وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے صوبہ مأرب  کے رجبہ اورصرواح کو 29 بار اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا۔ ابھی تک ممکنہ نقصانات کے بارے میں کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔

امریکہ اورسعودی اتحاد گزشتہ کئی دنوں  سے صوبہ مأرب کی جانب انصارالله کی پیشقدمی کو روکنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔

در ایں اثناء جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے الحدیدہ پر حملہ کر کے ایک بار پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ 6 برس سے یمن پر سعودی عرب کی جاری وحشیانہ جارحیت میں اب تک ہزاروں یمنی شہری شہید و زخمی ہو چکے ہیں جبکہ لاکھوں عام شہری بے گھر ہوئے ہیں اور یمن کی 80 فیصد بنیادی تنصیبات تباہ ہو چکی ہیں۔ 

اس جارحیت کے باوجود سعودی اتحاد اب تک یمن میں اپنا کوئی بھی مقصد حاصل نہیں کر سکا ہے۔

ٹیگس