Jun ۳۰, ۲۰۲۱ ۲۳:۲۶ Asia/Tehran
  • عراقی حزب اللہ کی امریکا کو کھلی دھمکی، اس بار جواب سخت ہوگا

عراقی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ٹھکانے کو نشانہ بنائے جانے کی امریکی کارروائی کے بعد عراقی رضاکار فورس الحشد الشعبی کی حزب اللہ بریگیڈ نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ امریکا کو عراق سے فورا نکل جانا چاہئے، کہا کہ اس بار جواب بہت سخت ہوگا۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ بریگیڈ کے ترجمان محمد محیی نے بدھ کے روز امریکا کی حالیہ جارحیت پر اسے خبردار کیا ہے۔

الغدیر ویب سائٹ کے مطابق حزب اللہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکی فوجیوں کو فورا عراق سے نکلنا ہوگا اور اگر وہ عراق سے نہیں نکلے تو اس بار جواب بہت سخت ہوگا۔

حزب اللہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ عراقی عوام کو  ملک میں امریکی فوجیوں  کی موجودگي قبول نہیں  ہیں اور امریکا کی جارحیت منظم اور پہلے سے تیار شدہ پروگرام کے تحت ہوتی ہے۔

عراقی حزب اللہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا عراق میں اس لئے باقی ہے تاکہ وہ ملک کی سیاسی صورتحال پراپنا تسلط برقرار رکھے۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں 

ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں 

ہمیں ٹویٹر پر فالو کريں 

 

ٹیگس