Jul ۰۴, ۲۰۲۱ ۱۹:۳۴ Asia/Tehran
  • یمن کی مستعفی حکومت کے فوجی کیمپ میں ہولناک دھماکہ

جنوبی یمن کے صوبہ ابین میں واقع مودیہ ضلع میں ایک ہولناک دھماکہ ہوا ہے۔

اتوار کو سعودی عرب سے وابستہ یمن کے مستعفی و مفرور صدر منصور ہادی کی حکومت کے فوجیوں کے ایک کیمپ میں ہولناک دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں بیس سے زیادہ افراد ہلاک و زخمی ہو گئے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق ایک میزائل یمنی عوام کے خلاف برسر پیکار سعودی ایجنٹوں کے کیمپ پر گرا جس کے نتیجے میں منصور ہادی کے بیس فوجی ہلاک اور زخمی ہو گئے ہیں۔ دیگر خـبری ذرائع نے بھی اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ دھماکے کے نتیجے میں منصور ہادی کے بیس سے زیادہ فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

یمن کے مستعفی صدر منصور ہادی اور جنوبی عبوری کونسل کے جنگجؤوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کی وجہ سے یمن میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کے لئے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان روز افزوں تنازعہ ہے۔ سعودی عرب نے ابھی حال ہی اعلان کیا تھا کہ ریاض معاہدے پر عمل درآمد کے لئے منصور ہادی حکومت اور عبوری کونسل کے درمیان نیا طریقہ کار طے پا گیا ہے۔

ٹیگس