Jul ۰۵, ۲۰۲۱ ۱۸:۴۴ Asia/Tehran
  • افغانستان میں دوسوچالیس سے زیادہ طالبان کی ہلاکت

افغانستان کے مختلف علاقوں میں افغان فوج کی کارروائیوں میں دوسو چالیس سے زیادہ طالبان ہلاک ہوگئے ہیں

 افغانستان کی وزارت دفاع نے پیر کو اعلان کیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف صوبوں میں طالبان کے اڈوں کے خلاف انجام دیئے جانے والے فوجی آپریشن میں دوسو چالیس طالبان ہلاک اور ایک سو چوالیس زخمی ہوگئے ہیں۔ 

بیان کے مطابق یہ فوجی آپریشن افغانستان کے لغمان، پکتیکا، قندھار، زابل ، بادغیس ، فراہ ، ہلمند، کاپیسا اور غوریان صوبوں میں انجام دیئے گئے ہیں ۔

درایں اثنا طالبان کے سینئر کمانڈر ملا عبدالرؤف مخلص کو شہر ہرات میں ایک سیکورٹی آپریشن کے دوران ہلاک کردیا گیا ہے ۔

طالبان نے امریکی فوجیوں کے افغانستان سے نکلنے کا اعلان ہوتے ہی مذاکرات کی میز پر آنے کے بجائے افغانستان کے مختلف علاقوں میں اپنے حملے تیز کردیئے ہیں لیکن افغان فوج اور عوامی رضاکار فورس طالبان کا بھرپور مقابلہ کررہی ہے ۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں 

ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں 

ہمیں ٹویٹر پر فالو کريں

ٹیگس