Jul ۰۶, ۲۰۲۱ ۰۸:۳۴ Asia/Tehran
  • بغداد میں امریکی سفارتخانے پر ڈرون حملہ

عراقی ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ بغداد کے گرین زون علاقے میں دھماکے کی آواز سنائی دی جس کے بعد امریکی سفارتخانے کے سائرن بجنے لگے۔

صابرین نیوز کی رپورٹ کے مطابق، عراقی ذرائع نے منگل کی رات بغداد کے گرین زون علاقے میں دھماکے کی آواز سننے کی خبر دی ہے۔

بعض عراقی ذرائع نے اس بارے میں رپورٹ دی ہے کہ امریکی سفارتخانے کے التوحید علاقے میں شدید حملےکے بعد سائرن بجنے لگے اور امریکہ کے فوجی ہیلی کاپٹروں نے سفارتخانے کے اوپر پروازیں کیں۔ ابھی تک اس حملے میں جانی نقصان کے حوالے سے کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔

پیر کو بھی عراق کے صوبہ الانبار کے عین الاسد فوجی اڈے پر بھی 8 راکٹ فائر کئے گئے تھے۔ اس سے قبل صابرین نیوز نے دیرالزور میں امریکی اتحاد کے گیس کے ایک کارخانے میں دھماکوں کی خبر دی تھی۔

عراقی عوام اور سیاسی اور مذہبی جماعتیں ملک سے امریکی فوجیوں کے انخلا کا مطالبہ کر رہی ہیں جبکہ عراق کی پارلیمنٹ نے بھی اس ملک سے امریکہ کے دہشت گرد فوجیوں کے انخلا کا بل اکثریتی رائے سے منطور کیا ہے۔

واضح رہے کہ 3 جنوری کو امریکی دہشت گردوں نے فضائی حملہ کر کے جنرل قاسم سلیمانی، ابو مہدی المہندس اور ان کے کئی دیگر ساتھیوں کو شہید کر دیا تھا جس کے بدلے میں ایران نے 8 جنوری کو عراق میں امریکی دہشت گردی کے اہم اڈے عین الاسد پر درجنوں میزائل داغے۔ ایران کے اس جوابی حملے میں امریکہ کو بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان ہوا۔

ٹیگس