صیہونی حکومت نے جامع ایٹمی معاہدے میں امریکہ کی ممکنہ واپسی کو غلط قرار دیا
صہیونی حکومت کے وزیراعظم کا کہنا ہے وہ ایران کو (اپنے خیال میں) ایٹمی طاقت بننے نہيں دیں گے،
صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نے کانگریس کے بعض نمائندوں کے ساتھ بات چیت کے دوران 2015 کے جامع ایٹمی معاہدے میں امریکہ کے پھر سے شامل ہوجانے کو ایک غلط فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے تل ابیب ہرگز ایران کو ایٹمی طاقت بننے کی اجازت نہيں دے گا۔
ایک صیہونی جریدے کے مطابق بنیٹ نے امریکی کانگریس کے وفد کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ جامع ایٹمی معاہدے میں پہلے کی طرح امریکہ کی شمولیت ایک غلط اقدام ہوگا۔
اس رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے وزیراعظم نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف بے بنیاد دعووں اور اپنے کھوکھلی دھمکیوں کو دہراتے ہوئے کہا کہ اسرائیل ایران کو ہرگز ایٹمی ہتھاروں پر دسترسی حاصل کرنے کی اجازت نہيں دے گا۔ انہوں کہا کہ ہم اپنا دفاع کرنا جانتے ہيں۔
صیہونی حکومت کے وزیر اعظم کا یہ کھوکھلا دعوی ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے کہ ایران نے 20 فیصد تک یورنیم کی افزودگی کا اعلان کیا ہے۔