Jul ۰۸, ۲۰۲۱ ۱۳:۱۷ Asia/Tehran
  • ایران، بین الافغان اجلاس کا اختتامی بیان

تہران کی میزبانی میں ہونے والے دو روزہ  بین الافغان اجلاس کے اختتام پر ایک چھ نکاتی بیان جاری کیا گیا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں شریک وفود نے اسلامی جمہوریہ ایران کی میزبانی کی قدردانی کرتے ہوئے تہران اجلاس کو افغانستان کے بحران کے سیاسی حل کے لئے ایک مناسب موقع اور امن کے عمل کی تقویت کا باعث قرار دیا ہے۔

 بیان میں لوگوں کے مکانات، ذاتی املاک، مساجد، ہسپتالوں اور پبلک مقامات پر حملوں کی مذمت کئے جانے کے ضمن ذمہ دار عناصر کے خلاف ٹھوس اقدامات پر زور دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بین الافغان اجلاس اسلامی جمہوریہ ایران کی کوششوں سے تہران کی میزبانی میں انجام پایا جس میں افغانستان کے مخلتف سیاسی دھڑوں سے تعلق رکھنے والے چار گروہوں کے نمائںدہ وفود نے شرکت کی۔

اس دو روزہ اجلاس کا آغاز اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کی تقریر سے ہوا جس کے دوران انہوں نے افغانستان میں قیام امن کے لئے تمام افغان گروہوں کے ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران کے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

بین الافغان اجلاس کے تعلق سے اسلامی جمہوریہ ایران کی کوششوں کو افغانستان سمیت خطے کے ممالک میں ایک مثبت اقدام سے تعببیر کیا جارہا ہے۔

 

 

 

 

 

 

ٹیگس