Jul ۰۸, ۲۰۲۱ ۲۲:۰۷ Asia/Tehran
  • عثمانی سامراج کا خواب، ترکی کی افغانستان میں مداخلت، شام کے دہشت گردوں کو افغانستان روانہ کرنے کی درخواست

ترکی نے شام کے باغی گروہوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے دو ہزار جنگجوؤں کو افغانستان روانہ کریں۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ جب ترکی، کابل ایئرپورٹ کی سیکورٹی کے بہانے افغانستان میں  موجودگی کی کوشش کر رہا ہے۔

روسیا الیوم نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ ترکی نے شامی باغیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے دو ہزار جنگجوؤں کو افغانستان روانہ کریں۔

اس روسی اخبار نے لکھا ہے کہ شامی حکومت کے باغی گروہوں کے سرغنوں کی جانب سے اس خبر کی تائید اس بات کی علامت ہے کہ ترکی کی خفیہ ایجنسی ایم آئی ٹی کے عہدیداروں اور  شام کے باغی گروہوں کے سرغنوں نے اپنے جنگجوؤں کو افغانستان بھیجنے کے لئے ایک دوسرے سے ملاقات کی ہے۔

ترکی نے شام کے باغی گروہوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے دو ہزار جنگجوؤں کو تیار رکھیں تاکہ ضرورت پڑنے پر انہیں افغانستان روانہ کیا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق شام کے باغی گروہوں نے اپنے ایک جنگجو کے عوض  تین ہزار ڈالر کا مطالبہ کیا ہے۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں 

ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں 

ہمیں ٹویٹر پر فالو کريں

ٹیگس