Jul ۰۹, ۲۰۲۱ ۱۷:۳۸ Asia/Tehran
  • ایران کے ساتھ ملی سرحدی گزرگاہ اسلام قلعہ پر طالبان کا قبضہ

طالبان نے ایران افغانستان مشترکہ سرحد پر واقع گزرگاہ اسلام قلعہ پر قبضہ کر لیا ہے۔

ایک افغان عہدیدار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ طالبان نے مغربی افغانستان کے صوبے ہرات میں ایران کی سرحد کے قریب واقع سرحدی گزرگاہ اسلام قلعہ کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق سرکاری فوج اور کارکنوں کے فرار کر جانے کے بعد طالبان اسلام قلعہ چیک پوسٹ اور دفاتر میں داخل ہو گئے۔ صوبائی حکام نے تاحال اس بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

حالیہ ہفتوں کے دوران طالبان کے قبضے میں آنے والی تیسری سرحدی گزرگاہ ہے۔ امریکہ اور نیٹو کی جانب سے انخلا کے اعلان کے ساتھ ہی افغانستان میں طالبان کی تیز رفتار پیشقدمی نے علاقے کے ملکوں کو سخت تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔

یہ بھی دیکھئے: سرحد پر ایرانی سکیورٹی فورسز اور طالبان کا آمنا سامنا۔ ویڈیو

ٹیگس