Jul ۱۰, ۲۰۲۱ ۱۹:۲۹ Asia/Tehran
  • مسجدالاقصی پر صیہونی انتہا پسندوں کا دھاوا، فلسطینی تنظیموں کا انتباہ؛ ایک اور جنگ چھڑ سکتی ہے

مقبوضہ فلسطین میں صیہونی آباد کاروں نے غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں کے اشارے پر مسلمانوں کے قبلہ اول مسجد الاقصی کو ایک بار پھر جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔

فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق صیہونی آبادکاروں نے ہفتے کے روز مسجد الاقصی پر ایک بار پھر ہلہ بول دیا۔ ان صیہونیوں نے مسجد الاقصی کے صحن میں داخل ہوکے اسلام مخالف نعرے بھی لگائے جس کے بعد صیہونی آباد کاروں اور فلسطینیوں میں شدید جھڑپیں شروع ہو گئیں۔

گذشتہ ہفتے بھی صیہونی انتہا پسند، غاصب صیہونی فوجیوں کی حمایت سے غیر قانونی طور پر مسجد الاقصی میں داخل ہو گئے تھے۔ مسجد الاقصی کو ایسی حالت میں جارحیت کا نشانہ بنایا گیا ہے کہ فلسطین کے مزاحمتی گروہوں نے خبردار کیا ہے کہ ان جارحانہ اقدامات سے پیدا ہونے والی ہر صورت حال کی ذمہ دار خود غاصب صیہونی حکومت اور صیہونی آبادکاروں کی ہوگی۔

فلسطین کے مزاحمتی گروہوں نے اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونیوں کی جارحانہ کاروائیوں کے نتیجے میں ایک اور سیف القدس جنگ شروع ہو سکتی ہے۔

ٹیگس