Jul ۱۲, ۲۰۲۱ ۲۳:۵۵ Asia/Tehran
  • عراق، امریکی مفادات پر حملوں کا خدشہ

واشنگٹن کے ساتھ جنگ بندی ختم، عراقی استقامت امریکہ کے ساتھ با لواسطہ جنگ میں حصہ لے گی۔

عصائب اہل حق سے معروف عراق کی استقامتی تحریک نے امریکہ کے ساتھ جنگ بندی کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے عراق میں امریکی مفادات کے خلاف حملے شروع کئے جانے کی خبر دی ہے۔

عراقی استقامتی محاذ سے وابستہ گروہوں کا کہنا ہے کہ عراقی پارلیمنٹ کے بل کی اساس پرغیرملکی افواج کو فوری طور پر عراق سے نکل جانا چاہیے۔

امریکی افواج کے انخلا سے متعلق عراقی پارلیمنٹ نے شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابومہدی المہندس کی شہادت کے بعد واضح اکثریت سے ایک بل منظور کیا تھا جس میں امریکہ سمیت تمام غیرملکی افواج کے عراق سے نکل جانے کا مطالبہ کیا گيا تھا۔

واضح رہے کہ عراقی استقامتی محاذ کی جانب سے حالیہ چند مہینوں کے دوران عراق میں امریکی مفادات پر حملوں میں کافی شدت آگئی ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ امریکہ عراق سے اپنی افواج کو نکالنے کے لئے پس و پیش کر رہا ہے۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں 

ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں 

ہمیں ٹویٹر پر فالو کريں

ٹیگس