عراق، اسپتال میں شدید آگ+ ویڈیو
Jul ۱۳, ۲۰۲۱ ۱۰:۴۷ Asia/Tehran
عراق کے صوبہ ذی قار میں پیر کی رات حضرت امام حسین علیہ السلام اسپتال کے کوویڈ-19 وارڈ میں شدید آگ لگنے سے کم از کم 58 افراد جاں بحق ہوگئے۔
جاں بحق ہونے والوں میں 7 میڈیکل اسٹاف بھی ہے۔
یہ واقعہ صوبہ ذی قار کے ناصریہ شہر میں امام حسین علیہ السلام اسپتال میں رونما ہوا۔
آکسیجن ٹینک کے دھماکے کی وجہ سے آگ لگی ہے ۔
عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جہاں انہوں نے ایمرجنسی اجلاس طلب کیا۔
عراق کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد الحلبوسی نے کہا کہ امام حسین اسپتال میں آتشزدگی کے واقعے کی تحقیقات کے لئے پارلیمنٹ کا سیشن طلب کیا جائے گا۔
رپورٹ ملنے تک امدادی کام جاری تھا۔