بگرام چھاؤنی، جہاں افغانستان کی تاراجی کے فیصلے کئے جاتے تھے۔ ویڈیو
Jul ۱۴, ۲۰۲۱ ۱۱:۴۸ Asia/Tehran
افغانستان میں امریکی دہشتگردی کا ایک اہم مرکز جدید ترین وسائل و آلات سے لیس بگرام فوجی چھاؤنی تھی جسے افغانستان کے اندر امریکی دہشتگردوں کے ایک فوجی شہر کا نام بھی دیا جا سکتا ہے۔ امریکہ کے انخلا سے قبل تک یہ ایک پر اسرار فوجی چھاؤنی ہوا کرتی تھی جس کے اندر کی اطلاعات بہت شاذ و نادر اور وہ بھی بڑے محدود پیمانے پر ہی دستیاب ہو پاتی تھیں۔ مگر اب افغانستان سے امریکی دہشتگردوں کے چلے جانے کے بعد اس کا مکمل کنٹرول افغان فورسز کے ہاتھوں میں آگیا ہے اور اس کے بارے میں بہت سے حقائق روشن ہوتے جا رہے ہیں۔