Jul ۱۵, ۲۰۲۱ ۱۳:۳۵ Asia/Tehran
  • امارات دوسری صیہونی ریاست بننے کی جانب گامزن، سات ہزار صیہونیوں کو اپنا شہری بنا لیا

تحریک الفتح نے متحدہ عرب امارات کی عرب ليگ میں رکنیت ختم کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تحریک الفتح کے سینئر رکن عباس زکی نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زايد کو غدار قرار دیتے ہوئے عرب لیگ میں متحدہ عرب امارات کی رکنیت کی منسوخی کا مطالبہ کیا۔

تل ابیب میں متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے کے افتتاح کے موقع پر جاری ہونے والے اپنے ویڈیو پیغام میں عباس زکی نے انکشاف کیا کہ متحدہ عرب امارات نے سینچری ڈيل کے تحت 7 ہزار اسرائیلیوں کو شہریت دی ہے جو ان کے بقول متحدہ عرب امارات میں صیہونزم کی تحریک کے اثر و رسوخ کا باعث بنے گا۔

تحریک الفتح کے اس سینئر رکن نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات کے عوام کا حکومتی اقدامات سے کوئی تعلق نہیں ہے، یہ صرف محمد بن زايد ہیں جو غدار ہے اور خیانت کے مرتکب ہو رہے ہیں۔

سینچری ڈیل کے تحت خیانت کے ارتکاب کرنے والے عرب حکام کے خلاف الفتح تحریک کی جانب سے اتنا سخت اور صریح بیان اس سے پہلے کھبی سامنے نہیں آیا۔

واضح رہے کہ سینچری ڈيل ایک ایسا ناپاک اور خطرناک منصوبہ ہے کہ جس کے تحت خیانت کار عرب حکام نے قبلۂ اول بیت المقدس سے دستبرداری کو تسلیم کرنے کے ساتھ ہی اسکی غاصب صیہونی حکومت کو بے پناہ مراعات دینے کا عہد کر لیا ہے۔

ٹیگس