Jul ۱۶, ۲۰۲۱ ۱۹:۳۵ Asia/Tehran
  • لیبیا میں انتخابات کے حالات سازگار نہ ہونے پر اقوام متحدہ کی تشویش

لیبیا کے امور میں اقوام متحدہ کے کوآرڈینیٹر نے لیبیا میں انتخابات کے حالات سازگار نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق لیبیا کے امور میں اقوام متحدہ کے کوآرڈینیٹر جان کوبیس نے اعلان کیا ہے کہ بعض فریقوں میں انتخابات کے انعقاد کے لئے ضروری تدابیر سے متعلق آمادگی نہیں پائی جاتی۔ انھوں نے کہا کہ بعض فریق انتخابات کا مشروط طور پرانعقاد چاہتے ہیں .

لیبیا کے امور میں اقوام متحدہ کے کوآرڈینیٹر نے تمام فریقوں سے اپیل کی ہے کہ وہ آئندہ دسمبر میں ملک میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کے انعقاد کی حمایت کریں۔

واضح رہے کہ دو ہزار گیارہ میں معمر قذافی کی ڈکٹیٹر حکومت کے زوال کے بعد لیبیا میں بحران , بدامنی اور خانہ جنگی کا سلسلہ جاری ہے۔

 

ٹیگس