Jul ۱۸, ۲۰۲۱ ۲۲:۵۶ Asia/Tehran
  • سعودی عرب کی اسرائیل دوستی، جاسوسی میں بھی ہوگا تعاون

 صیہونی حکومت نے سعودی حکومت کے ساتھ جاسوسی کے سافٹ ویئر کے بارے میں سرگرم کمپنیوں کو نہ صرف لائسنس جاری کیا ہے بلکہ وہ انہیں اس کام کے لئے ترغیب بھی دلا رہی ہے۔

اسرائیلی اخبار یدیعوت احارنوت کی رپورٹ کے مطابق این ایس او اور تین دیگر کمپنیوں کے پاس برسوں سے سعودی عرب کے ساتھ تعاون کے لئے باضابطہ لائسنس ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اسرائیل، جاسوسی کے شعبے میں سرگرم کمپنیوں کو سعودی عرب کے ساتھ کام کرنے کے لئے ترغیب بھی دلا رہا ہے۔

ان کمپنیوں کا کام، سافٹ ویئر بنانا ہے جس سے موبائیل فون ہیک کیا جا سکتا ہے اور موبائیل ڈیٹا حاصل کیا جا سکتا ہے۔ سعودی عرب اس ٹکنالوجی کا استعمال اپنے مخالفین اور صحافیوں کی جاسوسی کے لئے کرتا ہے۔

اسرائیلی اخبار لکھتا ہے کہ اسرائیلی کمپنیوں اور سعودی عرب کے درمیان تعاون کا سلسلہ، سعودی عرب کے مخالف صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد بھی جاری رہا جبکہ دنیا کے ممالک اور اداروں نے سعودی عرب کے ساتھ تعاون ختم کرنے تک کی اپیل کی تھی۔

امریکا میں اسرائیل کے سابق سفیر سمیت اسرائیل کے کچھ سفارتکار ان کمپنیوں کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔

ٹیگس