Jul ۱۹, ۲۰۲۱ ۲۳:۳۴ Asia/Tehran
  • افغانستان، جنگ بندی کا معاہدہ نہیں ہو سکا، سیکورٹی اہلکاروں کے آپریشن تیز، درجنوں طالبان ہلاک

افغانستان کے وزیر دفاع نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ننگرہار، غزنی، قندہار، سرپل، فاریاب، بلخ، ہلمند، تخار اور قندوز صوبوں میں 233 طالبان ہلاک ہوئے جبکہ 88 ديگر زخمی ہوگئے۔

در ایں اثنا افغانستان کے دار الحکومت کابل میں واقع 17 دیگر ممالک کے سفارتکاروں کے طالبان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عیدالاضحی کی مناسب پر جنگ بندی کا اعلان کریں اور افغانستان میں امن عمل کے حوالے سے اپنی کاربندی کو دنیا کے سامنے پیش کریں۔

عالمی اداروں اور میڈیا ذرائع کی رپورٹوں کے مطابق افغانستان میں حالیہ مہینوں میں ہونے والی جنگوں اور پر تشدد اقدامات کی وجہ سے تقریبا 70 ہزار افغان بے گھر ہوگئے اور ایک کروڑ افراد کو انسان دوستانہ امداد کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ افغان حکومت کے نمائندوں کے ساتھ دوحہ میں ہونے والے دو روزہ مذاکرات میں کسی جنگ بندی پر اتفاق نہیں ہوا۔

محمد نعیم نے میڈیا ذرائع کی ان رپورٹوں کو مسترد کر دیا جن میں کہا گیا ہے کہ طالبان گروہ کے ساتھ تین مہینے کی جنگ بندی ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کی رپورٹیں صحیح نہیں ہیں اور اس طرح کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا ہے۔

ٹیگس