Jul ۱۹, ۲۰۲۱ ۲۳:۴۴ Asia/Tehran
  • عراق، سیکورٹی اہلکاروں کا کامیاب آپریشن، داعش کا سرغنہ گرفتار

عراقی سیکورٹی اہلکاروں نے داعش کے ایک سرغنہ کو گرفتار کر لیا ہے۔

عراقی میڈیا نے خبر دی ہے کہ بغداد کے گورنر کے نام سے مشہور داعش کے سرغنہ کو سیکورٹی اہلکاروں نے گرفتار کر لیا۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے میڈیا ذرائع نے داعش کے ایک سرغنہ کی گرفتاری کی خبر دی ہے۔

عراق کی سرکاری خبر رساں ایجنسی واع کے مطابق عراقی سیکورٹی اہلکاروں نے بغداد میں داعش کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ داعش کے جس سرغنہ کو گرفتار کیا گیا ہے وہ داعش کے مشہور سرغنوں میں سے ہے۔ عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد نے اعتراف کیا ہے کہ وہ بغداد میں دہشت گردانہ حملے کی سازش کر رہا تھا۔

در ایں اثنا عراق کے خفیہ ادارے نے گزشتہ مہینے داعش کے فلوجہ کے نام نہاد گورنر ابو علی الجمیلی کو گرفتار کرنے کی اطلاع دی تھی۔

اس دہشت گرد نے اعتراف کیا تھا کہ وہ دہشت گرد گروہ القاعدہ میں 2005 میں شامل ہوا تھا اور اس پر دہشت گرد گروہ کے عناصر کے قیام کی ذمہ داری تھی۔

ٹیگس