Jul ۲۰, ۲۰۲۱ ۱۸:۱۵ Asia/Tehran
  • سعودی عرب میں عوامی احتجاج کو کچلنے کی تیاری

سعودی عرب کی آل سعود حکومت نے مختلف شہروں میں عوامی احتجاج کو کچلنے کے لئے سڑکوں پر سیکوٹی اہلکاروں کو تعینات کر دیا۔

عوامی مظاہروں کے لئے سوشل میڈیا پر کی جانے والی اپیل کے بعد سعودی عرب کی آل سعود حکومت نے مختلف شہروں میں عوامی احتجاج کو کچلنے کے لئے سڑکوں پر سیکورٹی اہلکاروں کو ہتھیاروں کے ساتھ تعینات کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق صوبے قطیف میں سیکورٹی اہلکاروں نے رکاوٹیں کھڑی کر کے لوگوں کو کنٹرول بھی کیا ہے۔

سعودی عرب کے سوشل میڈیا صارفین گذشتہ کئی دنوں سے اپنے ملک میں سیاسی قیدیوں کی رہائی، مظالم کے خاتمے، تیل و گیس سے مالامال اپنے ملک کی معیشت کی بہتری، ٹیکسوں کی کٹوتی اور سرکاری خدمات و سہولیات کی بحالی کے لئے سڑکوں پر عوامی احتجاج کئے جانے کی اپیل کر رہے ہیں۔ 

سوشل میڈیا کے مظاہرین نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دیواروں پر احتجاجی نعرے لکھیں، نعرے لکھے غبارے اڑائیں اور سڑکوں پر ٹائر جلائیں اور شاہ سلمان اور بن سلمان کی تصاویر پھاڑ کر احتجاج کریں۔

یہ بھی پڑھئیے : 

یوم عرفہ کے موقع پر آل سعود کے خلاف مظاہروں کی اپیل

مناسک حج پر پابندی اور رقص و سرور کی محفلیں آزاد !

ٹیگس