Jul ۲۵, ۲۰۲۱ ۰۹:۳۳ Asia/Tehran
  • افغانستان میں خونریز جھڑپیں،31 صوبوں میں کرفیو نافذ

افغانستان میں خونریز جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں افغان حکومت نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 262 طالبان کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔

افغانستان کی وزارت دفاع کے مطابق حکومت نے طالبان کی سرگرمیاں روکنے کے لیے 31 صوبوں میں رات 10 بجے سے صبح 4 بجے تک کا کرفیو لگادیا ہے تاہم کابل، ننگرہار اور پنج شیر کرفیو سے مستثنیٰ ہوں گے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان کے خلاف جنگ میں افغان ایئر فورس شدید مسائل کا شکار ہو گئی ہے، افغان ایئر فورس کے ایک تہائی جہاز اڑنے کے قابل نہیں رہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فاضل پرزوں کی کمی اور امریکی ٹیکینکل اسٹاف کی روانگی سے افغان ایئر فورس کو مشکلات کا سامنا ہے۔

ٹیگس