Jul ۲۹, ۲۰۲۱ ۱۷:۲۹ Asia/Tehran
  • سامراج کے تسلط   سے نجات کا واحد راستہ ولایت ہے، عبدالملک الحوثی

انقلاب یمن کے سیکریٹری جنرل عبدالملک الحوثی نے کہا ہے کہ سامراج کے تسلط سے نجات حاصل کرنے کا واحد طریقہ حضرت علی بن ابیطالب ع کی ولایت ہے

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انقلاب یمن کے سیکریٹری جنرل عبدالملک الحوثی نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ امریکہ و اسرائیل کی سرکردگی میں سامراجی طاقتیں امت مسلمہ پر تسلط جمانے کی کوشش کر رہی ہیں، کہا ہے کہ ان کے نفوذ کا طریقہ بحران و بدامنی پھیلانا اور مسائل و مشکلات پیدا کرنا نیز ثقافتی مسائل کھڑے کرنا ہے۔ا

انھوں نے مختلف طرح کے فتنے و فساد اور مسائل کے مقابلے میں ولایت کو امت مسلمہ کی حمایت و مدد کے لئے ضروری قرار دیا اور کہا کہ اس بات کی ہرگز اجازت نہیں دی جانی چاہئے کہ اغیار، امت مسلمہ پر مسلط ہو سکیں۔

انقلاب یمن کے سیکریٹری جنرل عبدالملک الحوثی نے کہا کہ امیر المومنین حضرت علی ع کی ولایت کا مقصد، راہ حق و حقیقت اور ہدایت الہی کی طرف بڑھنا اور جہالت و گمراہی سے دوری اختیار کرتے ہوئے حقیقی دین اسلام کی طرف قدم آگے بڑھانا ہے۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں 

ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں 

ہمیں ٹویٹر پر فالو کريں

ٹیگس