Jul ۲۹, ۲۰۲۱ ۱۸:۴۳ Asia/Tehran
  • اسرائیل کو فلسطین کی تحریک مزاحمت کا الٹی میٹم

فلسطین کی تحریک مزاحمت نے غاصب صیہونی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ رواں ہفتے کے آخر تک اگر سارے مطالبات پورے نہیں کئے گئے تو مقبوضہ فلسطین سے ملنے والی غزہ کی سرحد پر کشیدگی کا نیا دور شروع ہو جائے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کی طرف آتشیں مواد کے حامل غبارے چھوڑے جانے کا سلسلہ چوتھے روز بھی جاری ہے اور غاصب صیہونی حکومت صرف ایک بار اس اقدام کا جواب دے سکی ہے۔

غاصب صیہونی حکومت مصری ثالثی پر مسلسل دباؤ ڈال رہی ہے ار وہ اسی ثالثی سے قیدیوں کے تبادلے کے لئے پہلا مرحلہ شروع کئے جانے کی تجویز پر غور کر رہی ہے۔

اس سے قبل مصر نے فلسطین کے مزاحتی گروہوں سے مہلت دیئے جانے کی درخواست کی تھی تاکہ عید تک مطالبات پورے ہو سکیں۔

فلسطین کی تحریک حماس نے مصریوں کو بتا دیا ہے کہ صیہونی حکومت کی جانب سے غزہ پر نئی شرطیں مسلط کئے جانے اور انسانی و اقتصادی مسائل کو قیدیوں کے تبادلے کے کیس سے جوڑے جانے سے رفتہ رفتہ صورت حال دوبارہ کشیدگی کے شدت اختیار کر جانے کی طرف بڑھتی جا رہی ہے اور کبھی بھی بحران اور جنگ شروع ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ فلسطینی گروہوں نے غاصب صیہونی حکومت کو قطر کی مالی مدد پہنچانے، راستے کھولنے ار تعمیراتی وسائل کی منتقلی کے لئے رواں ہفتے کے آخر تک کی مہلت دی ہے۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں 

ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں 

ہمیں ٹویٹر پر فالو کريں

ٹیگس