Jul ۳۱, ۲۰۲۱ ۰۸:۳۰ Asia/Tehran
  • دہشتگرد تکفیری گروہ داعش کے حملے میں 24 عراقی جاں بحق و زخمی

عراقی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق دہشتگرد تکفیری گروہ داعش کے حملے میں 24 عراقی جاں بحق اور زخمی ہوئے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دہشتگرد تکفیری گروہ داعش نے کل رات صوبہ صلاح الدین کے شہر یثرب میں ایک مجلس ترحیم کے موقع پر سکیورٹی فورسز اور عوام پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہوئے۔ اس دلخراش واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کردیا ہے۔

یاد رہے کہ عراق میں داعش دہشت گرد گروہ کی شکست کے اعلان کے باوجود اس تکفیری گروہ کے کچھ عناصر مختلف علاقوں میں روپوش ہیں جو موقع ملنے پر دہشت گردانہ کاروائیاں کر کے عراقی عوام میں دہشت کا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں، حالانکہ الیوم السابع کی رپورٹ کے مطابق عراقی فورسز عراق کے شہر موصل اور کرکوک میں روپوش اور باقیماندہ داعش دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ٹیگس