صیہونی حکومت پر حزب اللہ لبنان کا خوف
صیہونی ذرائع ابلاغ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت حزب اللہ کے خوف سے لبنان و شام کی سرحدوں پر پناہ گاہیں تعمیر کرنے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غاصب صیہونی حکام شمالی سرحدوں سے ایک کلو میٹر کے فاصلے پر محفوظ پناہ گاہوں کی تعمیر کا کام شروع کر رہے ہیں۔
کان ٹی وی چینل نے رپورٹ دی ہے کہ غاصب صیہونی حکام اسرائیل کی سیکورٹی بڑھانے کی غرض سے مقبوضہ علاقوں کی شمالی سرحدوں پر رکاوٹیں بھی کھڑی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس ٹی وی چینل نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اس منصوبے پر تقریبا تین کروڑ دس لاکھ ڈالر کے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے جس میں ہر سال اضافہ بھی ہو گا۔
عبری زبان کے پریس ذریعے نے بھی اعلان کیا ہے کہ اسرائیل نے مقبوضہ فلسطین پر حزب اللہ کے ممکنہ میزائل حملوں سے پائی جانے والی تشویش کی بنا پر رفائیم نامی ایک خفیہ فوجی یونٹ کے قیام کے لئے اہلکاروں کو ترغیب دلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ غاصب صیہونی حکام نے حزب اللہ لبنان کی بڑھتی ہوئی دفاعی توانائی کا ہمیشہ اعتراف اور اس توانائی پر بارہا اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔