افغانستان میں ڈھائی سو سے زیادہ طالبان ہلاک
افغانستان کے مختلف علاقوں میں فوج کی کارروائیوں میں طالبان کے دو سو چوّن جنگجو ہلاک ہو گئے۔
افغان آوا پرس کے مطابق افغانستان کی وزارت دفاع نے اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ دوسو چون طالبان گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران غزنی، قندھار، ھرات، فراہ، جوزجان، بلخ، سمنگان، ہلمند، تخار، قندوز، بغلان، کابل اور کاپیسا میں ہونے والی فوجی کارروائیوں میں ہلاک کئے گئے ہیں۔ان کارروائیوں میں تقریبا سو طالبان زخمی بھی ہوئے ہیں۔
دریں اثنا افغان فوج نے صوبہ ہلمند اور ہرات میں طالبان کے حملوں کو پسپا کردیا ہے۔ تقریبا تین سو تازہ دم افغان فوجی صوبہ ہرات میں پہنچ گئے ہیں۔ افغانستان کی وزارت دفاع نے ان جھڑپوں میں ہلاک یا زخمی ہونے والے فوجیوں کی تعداد کی جانب کوئی اشارہ نہیں کیا ہے۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ حالیہ دنوں میں طالبان نے قندھار، ہلمند ، ہرات اور غزنی جیسے بڑے شہروں کے اطراف میں فوج کے اڈوں پر اپنے حملے تیز کردئے ہیں۔