اسرائیل پر طاری ہے حزب اللہ کے میزائل کا خوف
صیہونی حکومت کے ایک تجزیہ نگار کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کے دقیق اور سٹیک میزائل جنگ کا مستقبل معین کریں گے۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے ایک تجزیہ نگار نے اپنے مقالے میں لکھا کہ اسرائیل کے ساتھ ہر ممکنہ جنگ میں حزب اللہ کے سٹیک و دقیق میزائل جنگ کا مستقبل معین کریں گے۔
اسرائیل کے فوجی امور کے ماہر طال لیو رام نے معاریو اخبار میں اپنے مقالے میں حزب اللہ لبنان کی میزائل طاقت پر روشنی ڈالی اور لکھا کہ تل ابیب کی ساری کوششوں کو باوجود حزب اللہ کی یہ طاقت روز بروز بڑھ رہی ہے۔
اس مقالے میں آیا ہے کہ شام میں اسرائیل کے فوجی اقدامات، شام پر مسلسل حملے، لبنان میں سیاسی اور اقتصادی بحران، ایران میں اقتصادی مسائل، اس کا سبب نہیں بن سکی کہ حزب اللہ کے سٹیک و دقیق میزائل کا منصوبہ رک جائے۔
اسرائیلی مقالہ نگار لکھتا ہے کہ اس موضوع نے اسرائیل کے فوجی اور سیاسی حکام کو شدید مسائل میں گرفتار کر دیا اور وہ اس بات سے خوفزہ ہیں کہ آئندہ برسوں میں کس طرح اس خطرے کا مقابلہ کیا جائے گا۔