سعودی اتحاد نے کی یمن میں 153 مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی
یمنی فوج کی آپریشنل کمانڈ نے کہا ہے کہ صوبہ الحدیدہ میں سعودی اتحاد کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج کی آپریشنل کمانڈ نے اعلان کیا ہے کہ جارح سعودی اتحاد نے گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران صوبہ الحدیدہ میں 153 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔ یمنی فوج کے مطابق جارح سعودی اتحاد اور اس کے ایجنٹوں نے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 18 بار فضا میں جاسوس ڈرون طیارے بھیجے، کئی میزائل اور مارٹر فائر کئے اور 126 بار فائرنگ کرکے الحدیدہ جنگ بندی معاہدے کو پامال کیا۔
یمن کے خلاف جنگ اور جارحیت کا سلسلہ ایسے وقت میں جاری ہے جب سوئیڈن میں صنعاء اور ریاض کے وفد کے مابین 18 دسمبر 2018 کو الحدیدہ میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا تاہم سعودی جنگی اتحاد نے اپنی ہی اعلان کردہ جنگ بندی کی ایک دن بھی پابندی نہیں کی۔
واضح رہے کہ گزشتہ چھے برس سے یمن پر سعودی عرب کی جاری وحشیانہ جارحیت میں اب تک ہزاروں یمنی شہری شہید و زخمی ہو چکے ہیں جبکہ لاکھوں عام شہری بے گھر ہوئے ہیں اور یمن کی اسی فیصد بنیادی تنصیبات تباہ ہو چکی ہیں۔
اس جارحیت کے باوجود سعودی اتحاد اب تک یمن میں اپنا کوئی بھی مقصد حاصل نہیں کر سکا ہے۔
یمن کے نہتے شہریوں کو اپنی وحشیانہ بمباری کا نشانہ بنانے والے سعودی اتحاد کی جانب سے یمنی جیالوں کے مقابلے میں انتہائی بے بسی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ مآرب کی جنگ میں شرمناک شکست اور یمنیوں کے ڈرون حملوں نے
سعودی شاہی خاندان کی رات کی نیندیں حرام کر کے رکھ دی ہیں۔