Aug ۰۲, ۲۰۲۱ ۰۸:۵۵ Asia/Tehran

یمن کی فوج اور رضاکار فورس کے جوان صوبہ البیضا میں سعودی ایجنٹوں اور القاعدہ کے خلاف آپریشن کر رہے ہیں۔

اس آپریشن کا نام نصر المبین ہے اور اس کے پہلے اور دوسرے مرحلے میں الظاہر، الصومعہ، نعمان اور ناطع علاقوں کو آزاد کرانے میں کامیابی ملی ہے۔ ان علاقوں کا مجموعی رقبہ 500 مربع کیلومیٹر بتایا جاتا ہے۔

نصر المبین آپریشن کے دونوں مرحلوں میں دشمن کے 510 کرایہ کے فوجی اور ایجنٹ ہلاک ہوئے جبکہ 760 زخمی ہوئے ہیں۔

اس آپریشن میں یمنی فوج کی ڈرون یونٹ نے 19 جاسوس اور حملہ آور ڈرون طیاروں کے ساتھ شرکت کی تھی۔

ٹیگس