Aug ۰۵, ۲۰۲۱ ۰۸:۴۸ Asia/Tehran
  • سعودی عرب پر ڈرون حملہ

یمن کی مسلح افواج نے ایک بار پھر جارح سعودی اتحاد کے حساس مراکز اور فوجی ٹھکانوں پر جوابی حملہ کیا ہے۔

العربیہ کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے جمعرات کی صبح اعلان کیا کہ یمن کی مسلح افواج کے ایک ڈرون طیارے نے جنوبی سعودی عرب کےخمیس مشیط علاقے کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا ہے۔ 

یمن کی مسلح افواج کے راکٹ و میزائل اور ڈرون حملے کو روکنے میں سعودی اتحاد کی ناکامی و ناتوانی کی تصاویر نشر کئے جانے کے باوجود جارح اتحاد نے اس بات کا دعوی کیا ہے کہ اس نے یمن کی مسلح افواج کے اس ڈرون طیارے کا تعاقب کیا اوراسے فرار ہونے پر مجبور کر دیا۔

اس سے قبل یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے اعلان کیا تھا کہ یمنی فوج اور عوامی رضا کار فورسز نے گزشتہ 4 روز کے دوران آپریشن النصرالمبین کے دوسرے مرحلے میں صوبہ البیضاء کے کئی سو کیلو میٹر علاقے کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔

ٹیگس