Aug ۰۶, ۲۰۲۱ ۰۹:۲۱ Asia/Tehran
  • سعودی عدالت کا فیصلہ ؛ 111 حجاج کی ہلاکت کے تمام ملزمان بری

تقریبا 6 برس قبل مکۂ مکرمہ میں پیش آنے والے 111 افراد کے ہلاکت خیز واقعے کے تمام ملزمان کو بری کر دیا گیا۔

مکہ مکرمہ کی اپیلٹ کورٹ ( Appellate court) نے سانحہ حرم کرین کے حوالے سے تازہ فیصلے میں 13 ملزمان کو الزامات سے بری کر دیا۔

بری کیے جانے کے فیصلے میں ’بن لادن‘ گروپ بھی شامل ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملزمان پر فرد جرم ثابت نہیں ہوئی۔

عربی روزنامے’عکاظ‘ کے مطابق کیس میں محکمہ موسمیات کی رپورٹ کو بنیاد بناتے ہوئے کہا گیا تھا کہ ’جس روز سانحہ ہوا محکمہ کی جانب  سے ایسی کوئی اطلاع نہیں تھی کہ طوفانی ہوائیں چلیں گی، نہ ہی محکمہ کی جانب سے کسی قسم کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے حوالے سے انتباہ دیا گیا تھا۔

 یاد رہے 11 ستمبر 2015 کو جمعے کی شام مسجد الحرام کے حدود میں کرین گرنے کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 111 حجاج جاں بحق اور 238 زخمی ہو ئے تھے۔ جاں بحق ہونے والے حجاج میں 11 ایرانی بھی شامل تھے۔ اور اس کے بعد ہی میدان منا میں آل سعود حکام کی بدانتظامی کے باعث پیش آنے والے واقعے میں مناسک حج میں مشغول چار سوچونسٹھ ایرانیوں سمیت ہزاروں عازمین حج کو اپنی جانوں سے ہاتھ دھونا پڑا تھا۔

ٹیگس