امریکہ اور سعودی عرب کی مشترکہ مشقیں
Aug ۰۶, ۲۰۲۱ ۲۰:۵۲ Asia/Tehran
امریکی اور سعودی افواج نے اینٹی ڈرون سسٹم اور ایف سولہ لڑاکا طیاروں کی مدد سے مشترکہ مشقیں انجام دی ہیں
خبروں کے مطابق امریکی اور سعودی افواج کی مشترکہ مشقوں کا مقصد یمن کے ڈرون حملوں کا مقابلہ کرنا ہے۔
دہشت گرد امریکی فوجی کمان سینٹ کام نے بھی اپنے ایک ٹوئیٹ میں دعوی کیا ہے کہ یہ مشقیں اس بات کا ثبوت ہیں کہ امریکہ اور سعودی عرب کی توجہ خطے کی فضائی سلامتی پر مرکوز ہے۔
رواں سال کے آغازسے اب تک امریکہ اور سعودی عرب نے تیسری باراینٹی ڈرون مشقیں انجام دی ہیں۔
سعودی عرب میں امریکی پیٹریاٹ سسٹم کی تنصیب کے باوجود یمنی فوج کے ڈرون اور میزائیل حملوں نے جنگ میں طاقت کا توازن تبدیل اور سعودیوں کو بھاری اقتصادی نقصان سے دوچار کیا ہے-