جیزان، سعودی اور سوڈانی فوجیوں کے خلاف یمنی مجاہدین کا بے نظیر آپریشن
Aug ۰۷, ۲۰۲۱ ۰۹:۲۴ Asia/Tehran
یمنی مجاہدین نے مشرقی جیزان میں سعودی عرب کے فوجی ٹھکانے پر شدید حملہ کیا۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق، مشرقی جیزان میں واقع اس فوجی اڈے کو سعودی اور سوڈانی فوجی استعمال کرتے تھے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یمنی فوج اور رضاکار فورس کے اس آپریشن میں 15 سے زائد سعودی ایجنٹ ہلاک ہوئے جبکہ دشمنوں کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے۔
یمن کے وار میڈیا سینٹر نے چار گھنٹے تک چلنے والے اس آپریشن کا ایک مختصر ویڈیو جاری کیا ہے۔