Aug ۰۸, ۲۰۲۱ ۱۰:۳۰ Asia/Tehran
  • پاکستان نے افغانستان کے الزام کو مسترد کیا

پاکستان نے اقوام متحدہ میں افغانستان کے ذریعے عائد کئے گئے الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔

افغان نیوز ایجنسی آوا کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقبل مندوب منیر اکرم نے افغانستان کے ذریعے اسلام آباد کے خلاف عائد الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کی مشترکہ سرحدوں کے ستانوے فیصد حصے پر باڑ لگائی جا چکی ہے جس کے باعث آزادانہ طور پر سرحد کو پار کر پانا غیر ممکن ہے۔

منیر اکرم کا کہنا تھا کہ اسلام آباد حکومت نے اپنے ملک کے اندر دہشتگرد گروہوں کو تباہ کر دیا گیا۔

خیال رہے کہ اقوام متحدہ میں افغانستان کے نمائندے نے جمعے کے روز اسلام آباد کے خلاف الزامات عائد کرتے ہوئے یہ دعوا کیا تھا کہ کابل اس بات کی آمادگی رکھتا ہے کہ وہ پاکستان کی جانب سے طالبان کی ہونے والی مدد کے حوالے سے لازمی دستاویزات سلامتی کونسل کے حوالے کرے۔

اس سے قبل بھی کابل بارہا اسلام آباد پر یہ الزام عائد کر چکا ہے کہ وہ طالبان کو مدد فراہم کر رہا ہے جس کے باعث افغانستان کی صورتحال بگڑتی جا رہی ہے، تاہم اسلام آباد حکومت کابل کے اس دعوے کو سختی سے مسترد کرتی رہی ہے۔

افغانستان سے موصول ہونے والی رپورٹوں کے مطابق طالبان اب تک ملک کے بڑے حصے پر قابض ہو چکے ہیں۔

ٹیگس