Aug ۰۸, ۲۰۲۱ ۱۳:۰۵ Asia/Tehran
  • ترکی، بغاوت کے پانچ سال بعد 19 مشتبہ افراد گرفتار

ترکی کی وزرات دفاع نے ناکام بغاوت کے 19 ملزموں کی گرفتاری کی خبر دی ہے۔

ترکی میں پانچ برس قبل ہونے والی ناکام بغاوت کے پانچ برس بعد 19 افراد کو سیکورٹی فورسز نے بیرون ملک فرار ہوتے وقت گرفتار کرلیا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ان افراد کو رات کی تاریکی میں بارڈر کراس کرتے ہوئے گرفتار کیا گيا ہے۔

ترکی کی وزارت دفاع کے مطابق ان 19 افراد کو فتح اللہ گولن کی جماعت کے ساتھ تعاون اور 15 جولائی 2016 کی ناکام بغاوت کے الزام کے تحت ترکی کی سرحدی فوج نے عین اس وقت گرفتار کیا جب یہ لوگ رات کی تاریکی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے زمینی سرحد عبور کرکے یونان فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے۔

ترکی کی خبررساں ایجنسی نے بتایا ہے کہ گولن کی پارٹی سے وابستہ 19 افراد صوبہ ادرنہ کی سرحد عبور کرکے یونان فرار ہونا چاہتے تھے تاہم  فوجی گارڈز‍ نے بروقت کارروائی کرکے ان افراد کو گرفتار کرلیا۔

 

 

ٹیگس