Aug ۰۹, ۲۰۲۱ ۰۰:۲۰ Asia/Tehran
  • سعودی عرب میں ، فلسطین کی حمایت جرم ، عدالتی سزا حیرت انگيز ، جہاد اسلامی نے سخت الفاظ میں مذمت کی

    فلسطین کی اسلامی جہاد تنظیم نے سعودی عرب میں قید فلسطینی اور اردنی قیدیوں کے  خلاف عدالتی فیصلوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ۔

                فلسطین اور اردن کے ان شہریوں کو ، فلسطینی استقامت کی حمایت کی وجہ سے عدالتی کارروائی کا سامنا ہے ۔

          اسلامی جہاد تنظیم نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ سعودی عرب میں رہنے والے کچھ فلسطینی شہریوں کے خلاف  فلسطینی استقامت کی حمایت کے الزام میں سعودی عرب کی عدالت کے فیصلے کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہيں۔

 فلسطین کی اسلامی جہاد تنظیم کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کی عدالت کا ظالمانہ اور غیر منصفانہ فیصلہ ، نہ تو اسلامی شریعت کے قوانین سے مطابقت رکھتا ہے اور نہ ہی  مسجد الاقصی اور مظلوم فلسطینیوں کے دفاع کے فریضے کے مطابق ہے ۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کی عدالت نے اتوار کے روز فلسطین اور اردن کے کئی شہریوں کو ، فلسطینی استقامت کی مالی مدد کے جرم میں قید کی سزا سنائي ہے ۔  

          فلسطین اور اردن کے کچھ شہریوں کو سعودی عرب کے عدالتی فیصلے میں بائيس برس تک کی سزا بھی سنائي گئی ہے جبکہ چالیس دن کے بعد انہيں اپیل کرنے کا حق حاصل ہوگا ۔

          خبروں کے مطابق سعودی حکومت نے فیصلے کے وقت ، قیدیوں کے اہل خانہ کی موجودگي پر بھی پابندی عائد کر رکھی تھی اور ہر قیدی کے گھر سے ایک ہی فرد کو عدالت میں موجود رہنے کی اجازت دی گئی تھی ۔

ذرائع کے مطابق جب سعودی عدالت نے ، فلسطین اور اردن کے قیدیوں کو سزا سنائي تو ان کے کئ اعزہ بے  ہوش ہو گئے ۔

 

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں 

ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں 

ہمیں ٹویٹر پر فالو کريں

 

ٹیگس