افغانستان، طالبان سے جنگ کے نام پر امریکہ نے ایک اسکول اور کلینک کو تباہ کیا
طالبان کے خلاف امریکہ کے فضائی حملوں میں ایک اسکول اور کلینک تباہ ہو گیا اور 20 عام شہری اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
طالبان کے ساتھ جھڑپوں اور امریکی فضائی حملے کے نتیجے میں 20 عام شہری جاں بحق جبکہ اسکول اور کلینک تباہ ہوگیا۔
افغان میڈیا کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں سے صوبے ہلمند میں طالبان اور افغان فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں جب کہ امریکی فضائی حملے اور طالبان سے جھڑپوں کے نتیجے میں 20 عام شہری جاں بحق ہوگئے ہیں، اس کے علاوہ علاقے میں ایک اسکول اور کلینک بھی تباہ ہوگیا۔
دوسری جانب اسکول کے چوکیدار کا کہنا ہے کہ رات 10 بجے کے قریب فضائی حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں اسکول تباہ ہو گیا۔ اس کے علاوہ ہلمند میں رہائش پذیر افراد کے مطابق فضائی اور راکٹ حملوں میں صرف عام شہری مارے گئے جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب افغان سکیورٹی فورسز کے مطابق لشکرگاہ کے ضلع 1 اور 2 کو طالبان سے خالی کرالیا گیا ہے جب کہ ضلع نمبر 2 اور 7 میں طالبان نے اپنے ٹھکانے بنائے ہوئے تھے جہاں امریکی B-52 بمبار طیاروں نے فضائی حملہ کیا۔