افغانستان میں قیام امن کی کوششیں
Aug ۱۰, ۲۰۲۱ ۰۸:۳۳ Asia/Tehran
افغانستان کی صورتحال پر دوحہ میں 3 روزہ بات چیت آج شروع ہوگی ۔
روسی میڈیا کے مطابق افغانستان کے معاملے پر دوحہ اجلاس اقوام متحدہ اور امریکا کے تعاون سے شروع ہو رہا ہے۔ اجلاس کا مقصد تشدد میں کمی اور مذاکرات کی بحالی ہے۔
اجلاس میں افغانستان کے قومی مصالحتی کمیشن کے سربراہ عبداللّٰہ عبداللّٰہ اور افغان طالبان کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔
افغان حکام نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ لشکر گاہ کے دو اضلاع کو افغان فورسز نے طالبان سے صاف کرالیا ہے۔
افغان حکام کے مطابق بلخ اور تخار میں افغان فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں جبکہ دو شہروں سے طالبان کے مسلح جھتوں کو پیچھے دھکیل دیا گیا ہے۔